حجۃ الاسلام سید مہدی قریشی نےمہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک میں اسلامی جمہویرہ ایران کی مختلف یونیورسٹیوں کے ایک ہزار طلباء رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے ساتھ ملاقات کریں گے انھوں نے کہا کہ اس ملاقات میں طلباء کی مختلف یونینوں کے 10 نمائندے بھی اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ سید مہدی قریشی نے کہا کہ حسینیہ امام خمینی میں نماز مغرب و عشاء کے بعد طلباء رہبر معظم کے ہمراہ افطار بھی کریں گے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے ساتھ ملک بھر کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء آج سہ پہر کو ملاقات کریں گے۔
News ID 1856529
آپ کا تبصرہ